بھارت، محرم کا تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا، ایک جاں بحق

بھارتی ریاست اترپردیش میں ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں محرم کے موقع پر اکبر پور گاوں میں تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا ، جس سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 لوگ جھلس گئے۔

بھارتی میڈیا نے مقامی پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صبح کے وقت بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاوں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔ زیادہ اونچا ہونے کی وجہ سے تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھ گیا۔ اس حادثے میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ تسلیم کی موت ہوگئی اور 15 لوگ جھلس گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سبھی لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.