بھارت، نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے متعلق علماء کا بڑا فیصلہ

0
49

بھارتی شہر علی گڑھ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے علماءنے فیصلہ کر لیا ہے اور شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے شہر بھر کی مساجد انتظامیہ کومسجدوں کی چھت پر نماز جمعہ ادا کرانے سے متعلق انتظام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی کے اراکین کی ضلعی انتظامی افسران سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

مفتی محمد خالد حمید نے کہا کہ سڑکوں پر نماز ادا کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، لیکن کبھی کبھی لوگ مسجد کے اندر جگہ کی کمی کے سبب ایسا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ”میں نے تمام مساجد کی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انھیں مسجد کی چھت پر انتظام کرنا ہوگا۔“

مفتی حمید نے مزید کہا کہ ”عید اور عیدالاضحیٰ جیسے خاص مواقع پر مسلمان جامع مسجد اور عیدگاہ کے برابر سڑکوں پر نماز ادا کر سکتے ہیں۔“

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں پر سبھی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اسی طرح ضلعی مجسٹریٹ سی بی سنگھ نے بھی کہا تھا کہ خصوصی مواقع کے لیے مسجدوں یا کسی دیگر مذہبی ادارے کو پہلے سے اجازت لینی ہوگی جو انھیں دی جائے گی۔

Leave a reply