بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کی طرف سے سخت اقدامات کے پیش نظر ہندوستانی بحریہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، یہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے انڈیا ٹوڈے کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ بھارت کے ساحلی علاقو ں میں سکیورٹی انتظآمات میں اضافہ کے اقدامات اس وقت کئے گئے ہیں جب بھارت میں مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دی ہے، بھارتی میڈیا نے
ایک اعلی عہدیدار کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ہندوستانی بحریہ نے ایسٹرن او رویسٹرن ساحلی علاقوں میں ایک الرٹ دیا ہے اور ساتھ مزیدکہاکہ اہم خطرات کی شناخت کے لئے ساحلی علاقوں کے ہرآنے جانے والے راستے کی بروقت نگرانی کی جارہی ہے،
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے پیش نظر بھارتی فورسز نے جموں کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں طرف سے سکیورٹی کے حوالہ سےا قدامات نظر آرہے ہیں تاہم جنگ کا فی الحال خطرہ نہیں ہے،
واضح رہے کہ کشمیر میں اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہزاروں کشمیری کرفیو کی پابندیوںکو پاؤں تلے روند کر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں، پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں،