بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے نصف عملے کو نکل جانے کا حکم دیدیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :پاکستان کے ساتھ نفرت اور عداوت لیے بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے پچاس فیصد عملے کو واپس جانے کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن سے بھی 50 فیصد عملہ واپس بلوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد آئندہ سات روز میں ہو گا۔

بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اقدام اسلام آباد میں دو بھارتی اہلکاروں کی حراست کے بعد طیش میں آتے ہوئے اٹھایا ہے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گرفتاری بعد نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کا محاصرہ کر لیا تھا جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ کر لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیاگیا، بھارتی ایجنسیوں کی جانب سےافسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنر کی سرویلنس کی جا رہی ہے۔

Shares: