” بھارت نے اقوام متحدہ پر حملہ کردیا” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

” بھارت نے اقوام متحدہ پر حملہ کردیا” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق” بھارت نے اقوام متحدہ پر حملہ کردیا” EndiaAttackedUN# اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں سے ہے . اس ٹرینڈ میں بھارت کی دہشت گردی کی مزمت کی جارہی ہے جو وہ اپنے ہمسایہ ممالک پر آئے روز بمباری کر کے اس کے نہتے شہریوں‌کو نشانہ بنا رہا ہے . اس سلسلے میں‌چند روز قبل بھارت نے ایل او سی پر فائرنگ کر کے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں گاڑی کو بھارتی لانگ رینچ گنوں کے فائر لگے اور گاڑی کو نقصان پہنچا.

بھارت کی اس جارحیت ایک صارف نے تصاویر شیئر کی جس میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا.


ارشد محمود نے کھا کہ بھارت اس وقت 66 سے زائد کیمپ چلا رہا ہے اور افغانستا ن کی زمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی برآمد کر رہا ہے.
https://twitter.com/arshadm1988/status/1340590524915306497?s=20
ایک صارف حیا جان نے لکھا کہ بھارت مکمل طور پر عیاں ہو چکا ہے جو کہ دہشت گردی کا مدد گار بنا ہوا ہے.
https://twitter.com/Allahkibandhi/status/1340586377574899718?s=20
حزیفہ شاہین نے لکھا کہ بھارت پاکستان کو الزم لگاتا ہے کہ اس کی دہشت گرد تنظیمیں‌ہیں‌ لیکن اپنی طرف دیکھے جو وہ جموں اور کشمیر میں کر رہا ہے.

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی میں دو ملٹری آبزرورز موجود تھے، جو سیز فائر کی خلاف ورزی کے شکار افراد سے ملاقات کرنے پولاس گاؤں کی جانب سے جا رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ بات نوٹس میں رہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں دور سے ہی پہچانی جاتی ہیں۔ انڈٰین فوج کی گولیاں گاڑی کو لگیں تاہم خوش قسمتی سے اس میں موجود یو این مبصر محفوظ رہے۔ پاک فوج کی جانب سے مہمانوں کو فوری طور پر موقع سے بحفاظت نکالتے ہوئے راولا کوٹ پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے بھارت کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اورمعصوم شہریوں کونشانہ بنانے پر بھارتی مکاری دنیا کے سامنے عیاں کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی خطرناک عزائم اس حد تک تجاوز کرگئے ہیں کہ بھارتی افواج نے اس علاقے میں امن کے لیے ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اقوام متحدہ کے کارکنوں کوبھی معاف نہیں کیا اوران کو نشانہ بنایا ہے

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے اس بات کا خدشہ ظاہرکیا ہے کہ بھارتی افواج جان بوجھ کرسویلین کونشانہ بنا رہی ہیں ،ادھر آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کی امن کے حوالے سے کوششوں کی حمایت کرتا ہے اوربھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کے مبصرین کوگولیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے

Comments are closed.