بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر حافظ سعید کا نام لیکر کروڑوں‌ روپے رشوت وصول کرنے لگے، ایسی خبر کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

0
114

بھارت میں‌ ہندوستانی خفیہ ایجنسی این آئی اے کے افسران نے حافظ محمد سعید کا نام لے کر تاجروں سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تاجروں‌ کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے بطور رشوت بھاری رقوم نہ دیں تو انہیں حافظ محمد سعید سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کر لیا جائے گا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے ایسے ہی ایک کیس میں‌ تین افسران کا تبادلہ کر دیا ہے. بھارت میں نئی دہلی کے ایک تاجر نے حال ہی میں شکایت کی تھی کہ این آئی اے کے تین افسران نے اس سے حافظ محمد سعید سے مبینہ تعلق سے جان چھڑانے کیلئے دو کروڑ روپے بطور رشوت طلب کئے ہیں، تاجر کی اس شکایت کے بعد جب مذکورہ الزام کی تحقیقات کی گئیں‌ تو ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کے تین افسران ابتدائی طور پر ملوث پائے گئے ہیں جن کا مزید تحقیقات تک تبادلہ کر دیا گیا ہے،

این آئی اے کے جن افسران پر رشوت طلب کرنے کا الزام ہے انہیں ان کے محکموں‌ بی ایس ایف اور سی آر بی میں‌ واپس ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے گزشتہ ماہ حافظ محمد سعید سمیت سات افراد پر مبینہ سازش کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ محمد کامران نامی شہری کے ذریعے مبینہ طور پر پاکستان سے دبئی کے راستے انڈیا میں‌ رقوم بھجوائی جارہی تھیں. بھارتی ایجنسی کے افسران کی جانب سے تاجروں سے کروڑوں‌ روپے رشوت طلب کرنے کے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ممبئی حملوں جیسے جھوٹے الزامات گھڑے جاتے اور پاکستان اور پاکستان کی تنظیموں کیخلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے.

Leave a reply