ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

0
40

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں سلو اوور ریٹ پر بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانے عائد کردیئے۔

باغی ٹی وی: آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہےآئی سی سی نےکہا کہ بھارتی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملےگی، جب کہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

بھارت کو شکست، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ آسٹریلیا نے جیت لیا

بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5 جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے4 اوورز کم کرائے، آئی سی سی کےقانون کےمطابق سلو اوور ریٹ پر ہرکھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتا ہے، قانون کےمطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، شُبمن نےآؤٹ ہونےکے بعدامپائرکےفیصلے پرتنقید کی تھی شُبمن گِل آئی سی سی کےآرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی اوپنر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی ہے جبکہ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

Leave a reply