بھارت پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لے اور غیر قانونی ڈومیسائل منسوخ قرار دے، ترجمان دفتر خارجہ

0
28

بھارت پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لے اور غیر قانونی ڈومیسائل منسوخ قرار دے، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور مستقل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لے اور غیر قانونی ڈومیسائل منسوخ قرار دے۔

انہوں نے قابض بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے جبکہ غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا جائے۔ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔کلبھوشن کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے چاروں نکات پر عملدرآمد کیا۔ بھارت پاکستان کی عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کیس کو پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ کلبھوشن کہتا رہا کہ مجھ سے بات کریں، مگر بھارتی قونصلر چلے گئے۔ بھارتی وکیل مقرر کرنے کا بھارتی مطالبہ نامعقول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا اپنا فیصلہ ہے کہ غیر ملکی وکیل بھارتی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو کو وکیل مقرر کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارت یاد رکھے کہ اپیل کا حق پاکستان کی عدالت سے ہی ملنا ہے۔ بھارت پاکستان کی عدالتوں سے تعاون کرے

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل ایک اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اس کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان وفد کے دورہ پاکستان میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ فریقین کو پائیدار امن کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان پائیدار امن کیلئے افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی کھل کر حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق چاہتا ہے

Leave a reply