بھارت: سماج وادی پارٹی رہنما اعظم خان کے بیٹے رکن اسمبلی عبد اللہ اعظم گرفتار

سماج وادی پارٹی کے مرکزی رہنما اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ رکن اسمبلی عبد اللہ کو جوہر یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا۔ عبد اللہ اعظم پر پاسپورٹ بنوانے کے لئے فرضی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے۔

بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ ہنی نے عبد اللہ اعظم کے خلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ آکاش نے عبداللہ کے پاسپورٹ کو ضبط کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عبداللہ اعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت ان سے بدلہ لے رہی ہے اور ان کے تعلیمی ادارے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک عام سی بات ہے۔

Comments are closed.