بھارت نے ترک کمپنی "جلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا” کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخی کا اقدام قومی مفادات اور سیکیورٹی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان نے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا، جس پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھا گیا۔
بھارتی سیاحتی ایجنسیوں کے مطابق، ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت کے بعد بھارتی شہریوں نے ان ممالک کی سیاحت منسوخ کرنا شروع کر دی ہے۔ترک کمپنی جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ بھارت میں 9 بڑے ہوائی اڈوں پر، جن میں دہلی، ممبئی اور بنگلورو شامل ہیں، گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کر رہی تھی۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے تاحال اس اقدام پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
بھارت کے نائب وزیر برائے شہری ہوابازی مرلی دھر موہول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ ملک بھر سے جلیبی ایئرپورٹ سروسز پر پابندی عائد کرنے کی درخواستیں موصول ہو رہی تھیں، جنہیں قومی مفاد میں سنجیدگی سے لیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے معاملے کی سنگینی اور قومی مفادات کے تحفظ کی اپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”اس کے علاوہ، وزیراعظم نریندر مودی کی اتحادی جماعت شیو سینا نے رواں ہفتے ممبئی میں ترک کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ شہر کے ہوائی اڈے پر جلیبی کمپنی کے ساتھ تمام تعلقات ختم کیے جائیں۔
ہم جنگ نہیں چاہتے مگر دفاع کرنا جانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
ہم جنگ نہیں چاہتے مگر دفاع کرنا جانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی مبینہ کرپشن،تحقیقات میں اہم پیش رفت
یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا
بھارتی براہموس میزائل ڈپو تباہی، پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی








