بھارت یہ جان لے کہ ہم کشمیر پر ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے.

0
114

کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت کلمہ چوک تا ڈی ایس پی آفس تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی. ریلی کےشرکاء نے بینرز، قومی و کشمیری پرچم سمیت پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے.

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجراءکی زیر قیادت کلمہ چوک تا ڈی ایس پی آفس تک ریلی کا انعقاد ، چیف آفیسر چوہدری شہریار۔صدر بار رائے عادل کامران، مرکزی صدر انجمن تاجران سید اکبر علی شاہ,ڈپٹی ایجوکیشن کمالیہ آصف سیال سمیت تمام محکموں کے سربراہان و ملازمین نے شرکت کی.

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ ہم کشمیر پر ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے. بھارتی جارحیت سےشہید ہونے والے کشمیریوں اور کشمیر میں آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ آج کی ریلی کا مقصد بھارت کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ضرورت پڑنے پر جان بھی قربان کر دیں گے۔۔۔

Leave a reply