بھارت یا نیوزی لینڈ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
باغی ٹی وی : آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہم میچ کل سے شروع ہونے جا رہا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کو چیمپئن ہے، نمبر ون اور دوسرے نمبر پر بھارت نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
کرکٹ کے گھر انگلینڈ کے دیس ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا میلہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کل سجے گا، دو سال سے جاری چیمپئن شپ کی ٹاپ ٹو ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، کپتان ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کے دعووں نے ایونٹ کو اعصاب شکن بنا دیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں موجود دونوں ٹیموں کے ریکارڈز کی بات کی جائے تو گزشتہ دو برسوں کے دوران دونوں ٹیموں نے صرف دو میچز کھیلے اور دونوں ہی میچز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی۔
فروری اور مارچ 2020 میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز میں میزبان نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ویلنگٹن میں 10 اور پھر کرائسٹ چرچ میں سات وکٹوں سے شکست دی۔
فائنل اسکواڈ میں موجود کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو بھارت کے اجنکیا راہانے سب سے آگے ہیں، وہ اپنے آخری 17 میچز میں 1095 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بھارتی بلے باز ہیں۔