اسلام آباد کسٹمز کلیکٹریٹ کی پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ہکلہ کے قریب بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : محکمہ کسٹمز کے مطابق کسٹمز کلیکٹریٹ نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی برآمد اسلحہ میں 15 رائفلیں،3 تین کلاشنکوف اور13 پستول شامل ہیں، قبضے میں لیے گئے اسلحے میں 5 کلاشنکوف کے میگزین اور 9 ہزار 250 گولیاں بھی شامل ہیں، اسلحہ دو مشکوک گاڑیوں میں اسمگل کیا جارہا تھا، کارروائی کے بعد اسلحہ اسمگلرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے،کسٹمز نے ملزمان کی گاڑیاں قبضے میں لے لیں ہیں، محکمہ کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹرکی ضرورت ہوتی ہے،چیف جسٹس

بی جے پی پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات، نوکریاں دینا چاہتی ہے،بھارتی وزیر

تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Shares: