وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹرکی ضرورت ہوتی ہے،چیف جسٹس

وراثت کے معاملے پر طریقہ کار واضح ہے
0
101
cj qazi

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےکہا ہےکہ وراثت کا طریقہ کار واضح ہے، وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹرکی ضرورت ہوتی ہے-

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں فیملی جائیداد تنازع کیس میں لاہور کے ایک کنال 5 مرلہ گھر کی وراثت کی تقسیم سے متعلق دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹرکی ضرورت ہوتی ہے، سعودی عرب میں وراثت کےکیسز کا فیصلہ جج اُسی دن کردیتا ہے، ہمیں معاشرے سے اچھی چیزیں بھی سیکھنی چاہئیں۔

چیف جسٹس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئےکہا کہ کیا آپ رمضان کے مقدس ماہ میں شریعت کے برعکس چلیں گے؟ عدالت رمضان کے ماہ میں آپ سے نیکی کروائے گی، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جائیداد کی اراضی کا کیس پنجاب حکومت کے ساتھ بھی زیر التوا ہے، چیف جسٹس کا کہناتھا کہ وہ معاملہ اور ہے، وراثت کے معاملے پر طریقہ کار واضح ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کی پی ٹی اے کو فحش اور غیراخلاقی مواد کی سخت نگرانی کرنے …

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ والد انتقال کرگیا، تین بیٹیاں ایک بیٹا لواحقین میں شامل ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا چاہتےہیں کہ جائیداد فروخت کی جائے یا تقسیم؟بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان نے فریقین کو سمجھوتہ کرنےکے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئےکیس کی سماعت21 مارچ تک ملتوی کردی۔

دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

Leave a reply