اے این ایف کی ملک بھر میں میں کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0
39

اے این ایف کی ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی-

باغی ٹی وی : ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق راولپنڈی لال کرتی میں واقع نجی کوریئر آفس میں جہلم سے بھیجے گئے پارسل سے 64 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی جبکہ اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی نوکنڈی میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 1529 کلو افیون برآمد ہوئی۔

اے این ایف کی کارروائی، نائجیریا کیلئے بُک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور

ایک دوسرے آپریشن میں دالبندین سرگل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ،ایک اور کارروائی میں پشاور حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ایک اور کارروائی میں لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بنکاک جانے والےملزم کے پیٹ سے 42 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر کے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیاعلاوہ ازیں قصور روڈ کے قریب مشکوک کار کی تلاشی کے دوران 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جو سی این جی سلنڈر میں چھپائی گئی تھی۔

میرپور خاص : صحافت کی آڑ میں منشیات کادھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس حکام نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply