بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر، وجہ جانیے کیوں؟

0
31

بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہرہوگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا سکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق انگوٹھا فریکچر ہے۔شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

Leave a reply