بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے اور ننکانہ صاحب پر حاضری دی


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے مداحوں کو پاکستان آنے کی اطلاع دی اپنے دورہ پاکستان کے دوران اداکار ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آرہے ہیں وہ اپنی تمام ویڈیوز اور تصویریں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی  کر رہے ہیں


بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا‘ سے شہرت پانے والے گپی گریوال نے خوشی کا اظہارکیا اور عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا
واہگہ بارڈر لاہور پہنچ کر گارڈز سے ملتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی


گپی گریوال نے سکھوں کے مذہبی مقام گردوارہ ننکانہ صاحب  میں ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ انہوں نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں لی گئیں تصویریں بھی شیئر کی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں گپی گریوال نے بتایا کہ بہت عرصے سے پاکستان آنے کا ارادہ تھا لیکن ان کا بلاوا نہیں آیا تھا اب انہیں بابا جی نے بلایا ہے تو وہ بابا جی کے گھر آئے ہیں


انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں جس سے بھی ملے ہیں انہیں بہت پیار محبت ملا ہے سب اپنے ہی لوگ ہیں

ان کے مداحوں نے بجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوشی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے انہیں پر جوش انداز میں خوش آمدید کہا اور ان ے لیے دعاؤں اور نیک کاتمناؤں کا اظہار کیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فردوس جمال نے بھی ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپکا پاکستان میں لطف اندوز ہوں گے

بھارتی اداکار نے کہا کہ وہ زلفی بخاری کے بہت زیادہ شکر گزار ہیں کیونکہ انہوں نے ہی یہ سب انتظامات کیے ہیں

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بھی پاکستان آنے پر اداکار کا خیر مقدم کیا جس کے جواب میں انہوں نے شکریہ ادا کیا

Shares: