بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مہوش نے بھی مثبت ردعمل دے دیا

ایک انٹرویو میں گپی گریوال نے کہا میں نے اب پاکستان کی ساری فلمیں دیکھنی ہیں کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ پاکستانی فلموں کا بزنس بہت اچھا ہے جو میں فلم دیکھی تھی پنجاب نہیں جاؤں گی اس میں مہوش حیات کا کام بہت اچھا لگا تو یقیناً میں چاہوں گا کہ میں ان کے ساتھ کام کروں
https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1219710876229435392?s=09
گپی گریوال نے کہا مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

مہوش حیات نے پاکستان آنے والے بھارتی اداکار کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کی فلموں اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں

گپی گریوال نےمہوش کا شکریہ ادا کیا

اکارا ننکانہ صاحب حاضری دینے کے بعد اپنے آبایہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گپی گریوال کا چک 47 منصورہ فیصل آباد کے قریب ہے


گاؤں پہنچنے پر ایک مقامی بزرگ نے گپی گریوال کو ان کا آبائی گھر اور اس سے ملحق علاقہ دکھایا جہاں دیہی طرز پر تعمیر کئے گئے گھر نمایاں تھے اپنت ٹیٹر اکاؤنٹ پر شئیر جی گئی ایک ویڈیو میں گپی گریوال پاکستانی بزرگ کا ہاتھ تھامے گاؤں کی ایک گلی میں دئکھے جا سکتے ہیں

37 سالہ روپیندر سنگھ المعروف گپی گریوال پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے جہاں حکومتی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے سکھوں کے مذہبی مقام گردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ پنجہ صاحب پر حاضری دی اور پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا تھا

اداکار و گلوکار گبی گریوال اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا دورہ ممکن بنانے کے اور خاطر خواہ انتظامات کرنے پر اظہار تشکر کیا

Shares: