بھارت کی معروف اور نامور اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں کی مداح ہو گئیں

بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں کی مداح ہوگئیں جس کا ذکر آئے دن وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتی نظر آتی ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے بھی ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے انہوں نے لکھا کہ ڈرامہ ’باغی‘ دیکھنے کا یہاں کسی نے انہیں مشورہ نہیں دیا تھا ایک زبردست کہانی تھی اور صبا قمر کے تو کیا ہی کہنے

میرا چوپڑا آئے دن ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے مشورے طلب کرتی ہیں اور وہ دلچسپی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی بھی ہیں اور ڈرامے سے متعلق رائے بھی شیئر کرتی رہتی ہیں

بھارتی اداکار مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند


ایک صارف نے میرا سے پوچھا کہ آپ کو بھارت میں ’غدار‘ یا ’پاکستانی‘ کہلانے کا خوف محسوس نہیں ہوتا؟

اس کے جواب میں میرا نے لکھا کہ کیوں صرف اس وجہ سے کہ مجھے پاکستانی ڈرامے پسند ہیں کیا دیکھنے اور پسند کرنے پر مجھ پر غداری کا لیبل نہیں لگ سکتا کیونکہ یہ مذاق نہیں ہے

ایک صارف نے صبا قمر کا ڈرامہ چیخ دیکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے کہا پہلے سے دیکھ رکھا ہے

ایک صارف نے ان سے میرے پاس تم ہو ڈارمے کا بارے میں ان کی رائے پوچھی انہوں نے جواب دیا ٹھیک ہے

ایک مداح نے ان کو صبا قمر کا ڈرامہ چیخ اور میرے پاس تم ہو ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا یہ دیکھنے کا بعد میرا شکریہ ادا کریں گی اس پر اداکارہ نے لکھا دونوں دیکھے ہیں

ایک صارف نے عشق زہے نصیب دیکھنے کا مشورہ دیا اداکرہ نے جواب میں کہا یہ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے

میرا چوپڑا پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی اداکاری سے بے حد متاثر نظر آتی ہیں پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ میں بھی انٹری دے چکی ہیں انہوں نے بھارتی اداکار عرفان خان کے مقابل بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے

Shares: