بھارتی اداکارہ سیجل شرما نےگلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی
بھارتی ابھرتی ہوئی اداکارہ سیجل شرما نے ذاتی وجوہات پر ڈپریشن کی وجہ سے ممبئی میں خودکشی کرلی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر’ ادے پور‘ میں سیجل کی فیملی رہائش پذیر تھی جبکہ اداکارہ میرا روڈ ایسٹ کے شیوار گارڈن میں واقع رائل نیسٹ سوسائٹی میں دوستوں کے ساتھ رہائش پذیر تھیں
ان کے ساتھ رہائش پزیر ایک دوست نے فون کالز کیں جواب نہ پا کر زبردستی دروازہ توڑا تو انہیں پھندے پر لٹکا پایا جس کے بعد انہیں فوراً ہی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور چل بسیں
پولیس کے مطابق سیجل کے گھر سے ایک لکھا ہوا پیپر بھی برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے خودکشی کی وجہ ذاتی ریزن بتائی ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی ہے
سیجل نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں کام کیا ٹی وی پر آنے سے پہلے سیجل شرما اشتہارات کی دنیا کا معروف چہرہ تھیں معروف ٹی وی ڈرامے ’دل تو ہیپی ہے جی‘ سے اداکارہ کو شہرت ملی علاوہ ازیں سیجل شرما نے ’آزاد پرندے‘ نام کی ایک ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے