بھارتی ایجنسیوں‌ کی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم، دھمکی آمیز خط ملنے کا دعویٰ‌ کر دیا

0
45

بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی سرحد سے متصل پنجاب میں پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ کودھمکی آمیز خط موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہندوستانی ایجنسیوں‌ نے مضحکہ خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی طرف سے بھیجا گیا ہے جس میں‌ پٹھان کوٹ سٹی اور کینٹ اسٹیشن کو اڑائے جانے کی دھمکی دی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس خط کے ملنے کے بعد سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں.

بھارتی ایجنسیوں‌کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے یہ خط مبینہ طور پر ڈاک کے ذریعہ بھیجا ہے. یاد رہےکہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں‌کی جانب سے پہلے بھی پاکستان کے‌خلاف ایسے گھٹیا الزامات عائد کئے جاتے رہتے ہیں.

Leave a reply