بھارتی آرمی چیف کا شمالی کشمیر کا دو روزہ دورہ سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ لی، جوانوں سے ملاقات کی.
تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت جمعرات سے اپنے دو روزہ دورے پر کشمیر ہیں ، اپنے دورے میں سیکیورٹی ایشوز اور وادی کی صورت حال پر تازہ صورت حال سے بریفنگ لی .بھارتی آرمی چیف کو دفاعی صورت حال سے بریفنگ کےلیے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل رمبیر سنگھ ، چنار کارپس کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل کے جی ایس ڈھلوں نے بریف کیا .افسران نے آرمی چیف کے ساتھ شمالی کشمیر میں آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی اور دیگر امور کو جاننے کے لیے دورہ کیا. ترجمان کے مطابق ہائی کمانڈ کو وادی میں چوکسی اور امن و امن کی صورت حال کو قائم رکھنے کے متعلق لیے گئے قدام سے بریف کیا گیا.مختلف محاذوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے نعرے لگائے اور ان کو ہر طرح کی سہولیات اور ضروریات مہیا کرنےکی یقین دھانی کرائی .