بھارتی شہری، بھارت سے ناخوش، دوسرے ملکوں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھارتی شہریت کو خیر آباد کہنے لگے-
انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 48 بھارتی باشندوں نے پاکستانی شہریت کے لیے اپنی شہریت ترک کر دی جبکہ 1400 افراد اپنی بھارتی شہریت ترک کر کے چین چلے گئے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تقریبا 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد بھارتی شہری اپنی مقامی شہریت ترک کر کے بیرون ملک جا بسے ہیں-
اعداد و شمار کے مطابق بھارتیوں نے سب سے زیادہ امریکی شہریت حاصل کی، جو بھارتی تارکین وطن کا سب سے پسندیدہ ملک ہےگزشتہ برس مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت ترک کی، ان میں سے 78 ہزار امریکی شہری بن گئے۔
جبکہ آسٹریلین شہریت 23,533 افراد نے، کینیڈین شہریت 21,597 باشندوں نے اور برطانوی شہریت 14,637 بھارتی باشندوں نے حاصل کی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ 2019 میں ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد نے بھارتی شہریت ترک کی ، تاہم 2020 میں اس رجحان میں کچھ کمی آئی لیکن گزشتہ برس اس رجحان میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کے ایک سوال کے جواب میں، مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستانی شہریوں نے "ان کی ذاتی وجوہات کی بناء پر” اپنی شہریت ترک کی-
اعداد و شمار کے مطابق سنگاپور (7,046) اور سویڈن (3,754) جیسے ممالک کو منتخب کرنے کے علاوہ، بہت سے لوگوں نے بحرین (170)، انگولا (2)، ایران (21) اور عراق (1) کی شہریت بھی ترک کردی ہے۔ ایک شخص نے 2021 میں برکینا فاسو کی شہریت لی۔