بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی بابر اعظم کے بیٹنگ کے مداح

،ہم سب سے درخواست کی ہے کہ گٹکا اور پان مصالحہ ساتھ نہ لائیں
0
98
Babar Azam

آئی سی سی ورلڈکپ ، بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی بابر اعظم کے بیٹنگ کے مداح نکلے

کلدیپ یادیو نے بابر اعظم کے بیٹنگ کی تعریف کر دی،کلدیپ یادیو کا کہنا تھا کہ مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ بہت پسند ہے، بابر اعظم سکون سے بیٹنگ کرتے ہیں، انکے پاس بیٹنگ کرنے کے لیےکافی ٹائم رہتا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ بابر اعظم فاسٹ باؤلرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، بابر اعظم بیک فٹ کے بڑے شاندار پلیئر ہے،بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، اسی لیے تو انہیں فیب 5 یا فیب 4 میں شامل کیا جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک بہترین پلیئر ہے، بابر اعظم کے خلاف میچ میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں،

دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ،احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آج پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران گٹکا اور پان مصالحے کی وجہ سے پریشان ہیں،گٹکا اور پان مصالحے کی مشکل کے حل کے لیے پولیس کی خدمات حاصل کر لی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی اور بڑے کراؤڈ کے انتظامات کے ساتھ گٹکا اور پان مصالحہ کا بھی خیال رکھنا پڑے گا ،نریندر مودی اسٹیڈیم میں گٹکا اور پان مصالحے اندر نہ جانے کی پولیس جی ڈیوٹی لگادی گئی،گجرات کرکٹ ایسوسی نے اسٹیڈیم کے اندر گٹکا اور پان مصالحے اسٹیڈیم کے اندر نہ لانے کو یقینی بنانے پر زور دیا .گٹکا اور پان مصالحہ کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اندر بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں ،گٹکا اور پان مصالحہ سے گندگی پھیلتی ہے پائپ لائن اور بیسن بند ہوجاتے ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ پر گٹکا اور پان مصالحہ کے نشان اچھا تاثر نہیں چھوڑتے،ہم سب سے درخواست کی ہے کہ گٹکا اور پان مصالحہ ساتھ نہ لائیں

شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے

انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑا ٹاکر اآج ،وقت آن پہنچا

Leave a reply