بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک اور مسجد شہید کر دی گئی، بھارتی وزیر داخلہ کا مسلمانوں سے ملاقات سے انکار

0
65

بھارتی شہر حیدر آباد کے عنبر پیٹ علاقہ میں مسجد یکخانہ کی شہادت کا غم مسلمانوں میں ابھی تازہ تھا کہ اب کتہ گوڑم علاقہ میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا گیا ہے جس پر مقامی مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقامی مسلمان دو ماہ قبل شہید کی گئی مسجد دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے مہم چلا رہے تھے لیکن انہیں محض‌طفل تسلیوں‌ پر رکھا گیا اور نا صرف یہ کہ مسجد کی دوبارہ تعمیر نہیں کی گئی بلکہ اس جگہ پر نماز کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں‌دی جارہی، مقامی مسلمانوں کے یہ زخم ابھی تازہ تھے کہ محکمہ جنگلات کے انتہاپسند اہلکاروں نے ایک اور مسجد کو شہید کر دیا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی تھی. حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں ہندوؤں‌ کو کھلی آزادی ہے کہ وہ جہاں‌ چاہیں چوکوں و چوراہوں میں بھی مندر بنا لیں لیکن مسلمانوں‌ کو مساجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ جو پہلے سے بنی ہوئی ہیں انہیں بھی منظم منصوبہ بندی کے تحت شہید کیاجارہا ہے. بھارتی مسلمانوں میں مساجد کی شہادت پر سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کتہ گوڑم علاقہ کے مسلمانوں نے مسجد کی شہادت پر وزیر داخلہ سے ملاقا ت کا وقت مانگا تاہم انہوں نے مسلمانوں سے ملاقات سے انکار کر دیا. مقامی مسلم تنظیموں نے بھی مسجد کو شہید کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے.

Leave a reply