بھارتی اداکارہ کو دیا ڈیرن سمی نے مناسب جواب

0
51

بھارتی اداکارہ کو دیا ڈیرن سمی نے مناسب جواب

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی پی ایل میں اُنہیں’کالو‘ کہنے کی وضاحت دینے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو جواب دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کسی نے سیاہ فاموں کے لیے کوئی لفظ استعمال کیا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ لفظ اُن سے محبت میں کہا گیا ہے تو آپ اِس بارے میں کیا کہیں گے؟‘


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی پی ایل میں اُنہیں’کالو‘ کہنے کی وضاحت دینے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو جواب دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کسی نے سیاہ فاموں کے لیے کوئی لفظ استعمال کیا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ لفظ اُن سے محبت میں کہا گیا ہے تو آپ اِس بارے میں کیا کہیں گے؟‘


ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’جہاں تک آپ معافی کی بات کر رہی ہیں تو کوئی بھی شخص اپنی غلطی کی معافی اُسی وقت مانگتا ہے کہ جب وہ اپنی غلطی تسلیم کرے۔‘

اُنہوں نےمزید کہا کہ ’میں ایک سیاہ فام ہوں اور مجھے اِس پر بہت فخر ہے۔‘

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں نسل پرستانہ جملے سننے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ آئی پی ایل میں حیدر آباد سن رائزرز کا حصہ تھے تو انہیں ’کالو‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ساتھ سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو بھی ان ہی الفاظ سے پکارا جاتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ کالو کا مطلب طاقتور ہوتا ہے، تاہم بعد میں اس لفظ کے اصل معنی معلوم ہوئے۔

Leave a reply