مزید دیکھیں

مقبول

ڈی جی خان :ٹیچنگ ہسپتال کی بدانتظامی چھپادی گئی ، سب اچھا کی رپورٹ پیش

ڈی جی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)ٹیچنگ ہسپتال کی بدانتظامی...

وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، کینال منصوبے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...

ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار...

معروف بھارتی ڈیزائنر بھی پاکستانی ڈرامہ”پری زاد” کے مداح

ڈرامہ سیریل پری زاد کی دھوم سرحد پار پہنچ گئی-

باغی ٹی وی : بھارتی گلوکاروں کے بعد بھارتی ڈیزائنر بھی اپنی کلیکشن لانچ کرنے کے لیے پاکستانی گانوں کا استعمال کرنے لگے ہیں بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنی مینز کلیکشن کے لیے پری زاد ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک کاپی کر لیا۔

گزشتہ روز منیش ملہوترا نے اپنی نئی کلیکشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے لیے انہوں نے پری زاد کے ساونڈ ٹریک کا استعال کیا تھا، جسے مداحوں نے پہچان لیا، اور پری زاد کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے لگے بعد ازاں منیش ملہوترا نے اپنی مذکورہ پوسٹ انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دی-

ہندوستانی ڈیزائنر کے اس ویڈیو پر پری زاد کے مرکزی کردار احمد علی اکبر نے بھی کمنٹ کر کے کہا کہ یہ میوزک سنا سنا لگتا ہے، اور ساتھ ہی انسٹا اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ میوزک پسند ہے۔

انسٹاگرام پالیسی کے تحت پاکستانی صارفین منیش ملہوترا کی ویڈیو کی آواز نہیں سن سکے، اس لیے انہیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی ڈیزائنر نے پری زاد کو کریڈٹ دیتے ہوئے پری زاد کے میوزک کا استعمال کیا تھا، اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں آرٹسٹ وقار علی کو خصوصی منشن بھی کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد اداکار احمد علی نبھا رہے ہیں جسے خو سراہا جا رہا ہے-