بھارتی ایجنسی را پاکستان کو کمزور کرنے کےلیے کیا نئی سازش رچا رہی ، رحمان ملک نے سینٹ میں بتادیا

0
42

بھارتی ایجنسی را پاکستان کو کمزور کرنے کےلیے کیا نئی سازش رچا رہی ، رحمان ملک نے سینٹ میں بتادیا

باغی ٹی و ی سینیٹر رحمان ملک نے سینٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راء کے ڈائریکٹر سبرمینیم نے کراچی سے خیبر تک کا سفر کیا اور واپسی پر چالیس صفحات کی کتاب لکھی،

رحمان ملک کے مطابق سبرمینیم نے لکھا کہ پاکستان ختم کرنے کے لئے ( خدانخواستہ ) نہ کسی ہتھیار اور نہ ایٹم بم کی ضرورت ہے صرف فرقہ وار اور لسانیت کا ہتھیار استعمال کرے،
بھارت نے لسانیت کا ہتھیار استعمال کرکے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کر گیا، اب جو فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے،

ان کا کہنا کسی ایک فرد کی مخالف تقریر کیوجہ سے پورے کے پورے مسلک کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے، جس نے بھی غلط تقریر کی ہے قانون موجود ہے اسکے خلاف قانونی کاروائی ہونی چائیے،آج سینیٹ میں اس ایشو پر ماحوال بدمزگی کیطرف جانے والا تھا،

ان کا کہنا تھا کہ میں ہاتھ جوڑ کر پورے قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ دشمن کو پاکستان مخالف مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دے،شیعہ سنی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے، یہ ہنگامی آرائی و نعرے بازیاں دشمن کی سازش ہے حکومت آنکھیں کھلے،

ایجنسیز ان سازشوں کا جو دہلی سے شروع ہورہی ہے اسکا بروقت نوٹس لے، جو بھی اینکر اس پر انٹرویو کرنا چاہے میں اس سازش پر تفصیل دینے کو تیار ہوں، اسوقت پاکستان ہائبریڈ و پراکسیز وار کی زد میں ہے،ایف اے ٹی ایف بھی اس پراکسیز و ہائبریڈ وار کا حصہ ہے جس نے کل قوم کو تقسیم کیا، ایف اے ٹی ایف کی مطالبات “ڈو مور” کا حصہ ہے جو امریکہ کا ہر صدر کہتا آرہا ہے

Leave a reply