جموں کشمیر پیپلزمومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جموں کشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے جہاں قابض حکام جان بوجھ کر عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر شاہد سلیم نے راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت عیدالفطر سے قبل تمام سیاسی نظربندوں کو رہا کرے تاکہ وہ یہ تہوار اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ منا سکیں۔
کانفرنس میں دیگر لوگوں کے علاوہ عبدالقیوم ندوی، ڈاکٹر محمد اعظم، مولانا صابر حسین،مولاناعابد رحمانی اور سید شاہ حسین نے بھی شرکت کی۔
جموںکشمیر پیپلز موومنٹ نے عید سے قبل تمام قیدیوںکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے.