مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں علاقہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروںکشمیریوںنے شدید احتجاج کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوان کی شہادت کے بعد پتھراؤ کرنے والے نوجوانوںپر زبردست فائرنگ بھی کی جس سے 20 سے زائد کشمیری زخمی ہو گئے. شہید نوجوان کا نام سجاد احمد پرے بتایا جاتا ہے.
یہ جھڑپیں شوپیاں کے مضافات میں واقع پنجورہ ،گگہ لرو نامی گائوں میں اُس وقت شروع ہوئیں جب ہندوستانی فورسز نے یہاں کشمیری مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تاہم یہاںسے کسی کشمیری مجاہد کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملی.