عمران کی تقریر کے بعد کشمیریوں کے عزم و حوصلے بلند ،کرفیو کے باوجود بھارتی فوج بے بس

0
38
یوم استحصال کشمیر،ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت

وزیر اعظم عمران کی تقریری پر کشمیریوں کے عزم آسمان کو چھونےلگے
باغی ٹی وی رپورٹ : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد کشمیریوں کے حوصلے اور عزم اب آسمانوں پر ہیں. ان کے اندر امید کی چنگاری اب جوالہ بن کے سامنے آئی ہے آزدی کے لیے وہ تمام تر پابندیاں توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں. بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 23 احتجاج کے واقعات رونما ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 احتجاج رات اور آٹھ دن کے اوقات میں منعقد کیے گئے جن کے دوران بھارتی فوج پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ قابض فوج نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم کشمیریوں کا حوصلہ توڑنے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل بھارت کو پہلے ہی اس تقریر پر شدید خطرات تھے پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا،بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے کر خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی پالیسی کا اظہار کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر، بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا

Leave a reply