بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی شہید ، 4 شہری زخمی
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی
باغی ٹی وی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مستقل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہاٹ اسپرنگ اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بچی کی عمر 11 سال تھی جبکہ 75 سالہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاک آرمی کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تین روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔