100 فوجی دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو سکتے ہیں، بھارتی فوج میں کھلبلی

بھارتی فوج کے 100 فوجی دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو سکتےہیں ، بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو خطرہ ہے کہ اس کے 100 کے قریب فوجی ہنی ٹریپ کا شکار ہو سکتےہیں اس لیے ان پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے. اب بھارتی فوجوں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی ہوگی.بھارتی فوج کے اہم افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے 100 کے قریب سیکورٹی اہلکار سخت نگرانی میں ہیں. جن پر ہمیں شبہ ہے کہ وہ اہم عسکری راز باہر کسی بھی آفیشل اور نان آفیشل فرد کو لیک کر سکتے ہیں. اور ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے.

اسی سلسلے میں چند روز پہلے واضح طور پر اعلان ہوا کہ فوجی اور عسکری اہلکار سوشل میڈیا جیسے فیس بک ، ٹوٹر کا استعمال نہ کریں اور اسی طرح واٹس ایپ بھی بند کردیں اور کسی بھی سوشل ٹاک یا گفتگو میں حصہ مت لیں.بھارت کے آرمی آفیسر نے اس پہلے واضح طور پر کہا تھا کہ دشمن ایجنسی فیک اکاؤنٹس سے بالی وڈ اداکاراؤں کی تصاویر لگا کر ہمارے نوجوانوں سے مراسم بڑھاتی ہیں اور پھر ان سے اہم عسکری اور اسٹریٹیجک انفارمیشن حاصل کرتی ہیں.ہمارے فوجی اس ہنی ٹریپ میں آسانی سے شکارہو جاتے ہیں.

اس اقدام سے بھارتی فوج کو بہت مسئلہ بھی ہے کہ کیونکہ ہر سال 50 ہزار کے قریب 20 سال کی عمر کے نوجوان فوج کو جائن کرتے ہیں اور وہ آن لائن نوکری ڈھونڈ تے ہیں.

Comments are closed.