بھارتی فوجی جب برف سے پھسلا تو کہاں سے کہاں پہنچ گیا

0
40

بھارتی فوجی جب برف سے پھسلا تو کہاں سے کہاں پہنچ گیا
باغی ٹی وی: مقبوضہ کشمیر میں گلمرگ کے علاقے میں تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل جانے کے باعث اتفاقی طور پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا۔
بھارتی فوجی اہلکار جس کی شناخت حولدار راجندر سنگھ نیگی کے نام سے ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلمرگ میں گشت کی ڈیوٹی پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق راجندر کی بیوی راجیشوری کو یونٹ کا فون آیا جس میں انھیں بتایا گیا کہ راجندر لاپتہ ہے اور وہ شاید پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔ بھارتی اہلکار کے اہل خانہ نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی محفوظ اور جلد واپسی کو یقینی بنائے۔ دہرادون کے امبی والا سائینک کالونی کا رہائشی نیگی 2002 میں 11 گڑھوال رائفلز رجمنٹ میں شامل ہوا تھا۔ وہ اکتوبر میں دہرادون پہنچا تھا اور نومبر میں گلمرگ کے برفیلے علاقے میں تعینات ہوا تھا۔ فوج کے ذرائع نے بتایا کہ حولدار کا پتہ لگانے کے لئے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اسے بحفاظت واپس لانے میں بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا گڑھوال رجمنٹ کے حولدار راجندر سنگھ نیگی کو تلاش کرنے کے لئے گلمرگ سیکٹر میں بچا وکی کوششیں جاری ہیں ، جو برف میں پھسل گئے تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ برفباری کی شدید سطح اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹیں پیش آر ہی ہیں

Leave a reply