بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے؟ کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے آج کےبیان سے حماقت کی ہے، دنیا ہمارا ایک ایک لفظ سن رہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ ہندوستانی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے؟ تو شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب تک مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں ہٹایا جاتا اور جبر و ظلم کے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئے گا تب تک بات نہیں ہو سکتی، میں بھارتی وزیر خارجہ سے ہرگز رابطہ نہیں کروں گا،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ توقع کرتے ہیں کہ میں بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کروں، وہ قاتل ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یہ تصور بھی کیسے کیا جا سکتا ہے بھارت قانون کی دھجیاں بکھیرے اور میں رابطہ کروں، آر ایس ایس ، ہٹلر کے فلسفے والوں سے رابطہ ممکن ہو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا،