بھارتی میڈیا نے ایف اے ٹی ایف کے حوالےسے پراپیگنڈہ شروع کردیا

0
53

بھارتی میڈیا نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں

باغی ٹی و ی : بھارتی میڈیا نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں. بھارتی میڈیا نے پاکستان سے روایتی دشمنی کا مظاہر کرتے ہوئے یہ پراپیگنڈہ پہلے ہی پھیلانا شروع کردیا ہے کہ فیٹف پاکستان کو ابھی بھی گرے لسٹ‌میں رکھے گا اور واچ لسٹ میں رکھتے ہوئے مزید چیزیں منوائی جائے گیں.
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان 13 اکتوبر کے ورچوئل اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گِرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔

https://twitter.com/IFENetwork24/status/1315555236879056897?s=20
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر نقطہ چینی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے، مجھے امید ہے اپوزیشن دشمن کو تقویت نہیں دے گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ہونے والے ورچوئل اجلاس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے ، یہ ساتھ رہ ہی نہیں سکتے اگر یہ اسمبلی سے استعفے دیں گے تو نئے الیکشن کرا دیں گے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی پلانری کاانعقاد19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا،اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کافیصلہ ہوگا۔

Leave a reply