بھارتی مسافرطیارے میں بم کی افواہ ہنگامی لینڈنگ کے لیے اترنا پڑا
جہاز میں بم کی افواہ ائیر انڈیا کی پرواز کی لندن سٹینسٹڈ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ. جہاز کو احتیاطی تدابیر کے تحت لینڈ کیا گیا ہے۔ ائیر انڈیا کی پرواز ممبئی سے نیویارک جا رہی تھی۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی سے اڑنے والی فلائٹ ایئر انڈیا AI 191 جو کہ نیویارک جارہی تھی کو لندن کے سٹینسٹڈ ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا.ذرائع کے مطابق فلائٹ میں بم کی موجودگی کی اطلاع تھی. برطانوی رائیل ائیرفورس کے ٹائیفون جیٹ فایئٹرز نے فلائیٹ کو انٹر سیپٹ کر کے اسے بحفاظت سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا. جہاں مسافر طیارے کی سیکیورٹی کلیئرنس کی گئی.اور طیارے کو کلئیر کیا گیا.