کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافروں کو لینے کے لیے دوسرا طیارا کراچی پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر کی پرواز 6E9001 احمد آباد سے کراچی پہنچی ہے شارجہ سے حیدر آباد دکن کی پرواز 6E1406 کے مسافر متبادل پرواز سے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدر آباد دکن جا رہا تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی-

سی اے اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مذکورہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا ہے۔

سی اے اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مذکورہ بھارتی طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں بھارتی ایئر لاین کے مذکورہ طیارے نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر کراچی میں بحفاظت لینڈ کیا فنی خرابی کا شکار ہونے والا بھارتی طیارہ ایئر بس 320 ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے 5 جولائی کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث منگل کی صبح سوا 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی پی آئی اے انجینئرز نے بوئنگ 737 طیارے کا معائنہ کیا، طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔

جہاز کے معائنے کے بعد کئی گھنٹے سے زائد وقت سے جہاز میں موجود 138 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا تھاتمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا تھا-

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہ پہر کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا گیا بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

بعد ازاں 6 جولائی بدھ کی صبح 3 بجے پی آئی اے کے انجینئرز نے بھارتی طیارے کا نقص دور کر دیا تھا یہ طیارہ پرواز SG-9922 کے طور پر کراچی سے صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ٹیک آف کر گیا تھا اور صبح 5 بج کر 35 منٹ پر دہلی لینڈ کر گیا تھا بوئنگ طیارہ محض 3 سال پرانا ہے، جس نے دسمبر 2018ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

Shares: