بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف کانگریس مختلف سیاسی جماعتوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنترمنتر علاقہ میں بدھ کے دن ہونے والے مظاہرہ میں کانگریس کے علاوہ ٹی ایم سی، آر جے ڈی، سی پی آئی اور سی پی ایم سمیت کئی دیگر پارٹیوں نے شرکت کی اور مودی سرکار کے اس اقدام کی شدید مذمت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں‌ کشمیر میں حالات نارمل اور مواصلاتی نظام کو بہتر کیا جائے. اسی طرح انہوں نے گرفتار کئے گئے تمام کشمیری رہنماؤں کی بھی فی الفور رہائی کا بھی مطالبہ کیا،

احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں کانگریس کے غلام نبی آزاد، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجا، ایس پی رہنما رام گوپال یادو،لوک تانترک جنتا دل کے شرد یادو، آر جے ڈی کے منوج جھا اور ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی شامل تھے، کانگریسی رہنما پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی مظاہرہ میں شامل ہوئے، اپوزیشن جماعتوں نے اس دوران حکومت مخالف نعرے بھی لگائے.

رہنماؤں نے جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے، وادی میں مواصلاتی نظام کو درست کرنے اور حراست میں لئے گئے تمام سیاسی رہنماؤں کی رہائی کی مانگ کی اور نعرے لگائے، واضح رہے کہ آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد سے چار ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں، حراست میں لئے جانے والے لوگوں میں حریت رہنماؤں کے علاوہ وکیل، پروفیسر، جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی شامل ہیں،

Shares: