بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں‌توسیع کردی

باغی ٹی وی :بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے۔
گلے دو ہفتے تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن برقرار رہےگا، وزیراعظم نے اعلان کر دیا

بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران جو علاقے اس ’امتحان‘ میں کامیاب ہوں گے، جو ہاٹ سپاٹ نہیں بنیں گے یا جن کے ہاٹ سپاٹ بننے کا خدشہ کم ہوگا، وہاں 20اپریل سے کچھ ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے لیکن یہ اجازت مشروط ہو گی اور باہر نکلنے کے ضابطے انتہائی سخت ہوں گے اور لاپرواہی کی صورت میں اجازت ختم کردی جائے گی.

کرونا جہاد کے نام پر مودی کے ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا ، برطانو‌ی اخبار

ادھر بھارت میں کرونا کے نام پر مسلمانوں اور اسلام کا نام لینے والوں کو ایک اور بہانے سےنشانہ بنایاجانے لگا. برطانوی خبار "دی گارڈین ” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کا مسلم شہری محبوب علی اس وقت مودی کے ہنددو جنونیوں کا نشانہ بنا جب وہ ایک مذہبی اجتماع سے واپس آرہا تھا . ہندو دہشت گردوں نے محبوب کو پکڑ سرک پر گھسیٹنا شروع کردیا ، اسے جوتوں ،گھونسوں ، لاٹھیوں سے اتنا مارا کہ اس کے منہ اور ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا . یہ واقعہ دلی کےنواح میں‌پیش آیا.رپورٹ میں بتاگیا کہ یہ مسلمان بھارت میں کرونا پھیلا کر ہندوؤں کو ختم کرنا چاہتے ہیں .، مسلمان کرونا جہاد کر کے ہمیں ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں.
یہ الزامات سراسر جھوٹے تھے ، لیکن ویڈیو فوٹیج اور اس کے اہل خانہ کے مطابق ، 5 اپریل کو علی کو مارنے والے مردوں کو اس کے قصور کا تھوڑا سا شک تھا ، اور انہوں نے مطالبہ کیا: "ہمیں بتائیں کہ اس سازش کے پیچھے کون اور کون ہے؟” اس کے بعد علی کو قریبی ہندو مندر لے جایا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ اسلام چھوڑ دیں اور ہندو مذہب اختیار کریں اس سے پہلے کہ وہ اسے اسپتال جانے دیں۔

Shares: