بھارتی فوج کے ریٹارڈ میجرکا شہید پائلٹ نعمان اکرم کو خراج تحسین
باغی ٹی وی :بھارتی فوج کے ریٹائرڈ آفیسر میجر گوریو نے پاکستان ایئرفورس کے شہید پائلٹ نعمان اکرم کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپ کے ذہن میں سوال آتا ہوگا کہ آپ ایک دشمن کے لیے تعزیتی پیغام دے رہیں ،تو میں کہتا ہوں جی ہاں وہ ایک دشمن تھا لیکن وہ بہادری سے اپنے ملک کے لیے یہ کام کرہا تھا.ایسی موت ایک اعزازوالا کام ہے اور میں کہتا ہوں کہ ان کی روح کو اخروی دنیا میںآرام پہنچے.
یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔