بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

0
29

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

باغی ٹی وی : بھارتی کے سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے 20 جولائی کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باگسر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 20 سالہ بیگناہ شہری شدید زخمی ہو گیا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا اور کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج نے بکسر سیکٹر میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایابھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے 20سالہ نوجوان زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا

واضح‌ رہے کہ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یواین ایم او جی آئی پی) کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ،20 سالہ نوجوان زخمی

Leave a reply