بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370پر فیصلہ سنا دیا

0
41

بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق آرٹیکل 370 کی دفعات کوہٹائے جانے کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اور کشمیر کے متعلق دیگر درخواستوںپر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا معاملہ، پاکستانی وکیل کا بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کے لیے خط

درخواست گزار منوہر لال شرما نے اپنی درخواست میں کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور پاکستان اقوام متحدہ میں چیلنج کرنے جا رہا ہے،ایسا نہ ہو کہ ہندوستان، جموں کشمیر کو ہمیشہ کے لئے کھو دے۔

اس پر جسٹس رمننا نے پوچھا”کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ ہندوستان کے آئینی ترمیم پر پابندی لگائے گا؟“ اس پر درخواست گزار نے کیا کہ ایسا نہیں ہے۔

عدالت عظمی نے مسٹر شرما کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اس پرسماعت کے لئے تاریخ مقرر کریں گے۔

اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔ اس درخواست پر بھی فوری سماعت سے انکار کر دیا گیا۔

Leave a reply