بھارت کے مقدس اور پہاڑی مقام کیدار ناتھ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیلی کاپٹر لینڈنگ زون پر پہنچنے سے چند لمحے قبل ہی زمین پر اتر گیا، جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

واقعے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کس طرح مخصوص ہیلی پیڈ تک پہنچنے سے عین قبل زمین کو چھو لیتا ہے، جس سے موقع پر موجود لوگوں میں سنسنی اور خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق پائلٹ نے غیر معمولی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو ہنگامی طور پر اتارنے کا فیصلہ کیا، جس سے ایک بڑا جانی نقصان ٹال دیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تحقیقات کا آغاز
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ تکنیکی خرابی تھی یا موسمی حالات اس کے ذمہ دار تھے۔دوسری جانب کیدار ناتھ جیسے دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقوں میں اس قسم کے واقعات غیر معمولی نہیں، تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت میں فضائی تحفظات، پائلٹ ٹریننگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

نیرج چوپڑا کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے

غزہ میں سیز فائر کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری

گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

Shares: