بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا۔

باغی ٹی وی: بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

اے این آئی کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت ٹیم کو سڈنی کے بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے اسے مسترد کردیا۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اس وقت جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے یہ اسٹیڈیم وہاں سے 42 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس وجہ سے مینجمنٹ نے اس پریکٹس وینیو کو قبول نہیں کیا۔

انڈین آفیشل کے اس رویے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ہی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا-

بی سی سی آئی، یہ سستا ہے۔ آس پاس بہت اچھا ہندوستانی اور دیگر کھانے موجود ہیں پریکٹس سیشن کے بارے میں، ہندوستان میںورلڈ کپ کا تصور کریں جہاں آپ کے پاس دنیا کا سب سے بدصورت اسٹیڈیم فیروز شاہ کوٹلہ ہے اور آپ کو سب سے زیادہ آلودہ شہر میں پریکٹس کرنی ہے تو چپ رہو –

ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے…

ایک صارف نے کہا کہ انہیں بلیک ٹاؤن میں ایک مقام کی پیشکش کی گئی تھی شاید اس لیے کہ وہیں زیادہ تر ہندوستانی رہتے ہیں اور یہ شائقین کے لیے ملنے کا ایک اچھا موقع ہوگا لیکن ہندوستان کے شہزادے شمالی سڈنی (سڈنی کا پوش مضافاتی علاقہ) میں مشق کرنے کی پیشکش کو بخوشی قبول کر لیتے۔
https://twitter.com/Ankit96261/status/1585106067973111809?s=20&t=832jk_uVTTbwuM_kSQxvgN50cI0lfPHsGqu2Cknk_z4

چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی

قبل ازیں بھارتی کرکٹرز پریکٹس سیشن کے موقع پر ملنے والے کھانے سے ناخوش نظر آئے بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن کے بعد جو کھانا ٹیم کو دیا گیا اس کی کوالٹی اچھی نہیں تھی، یہی نہیں کھانے میں ٹیم کو صرف سینڈوچز دیے گئے جب کہ بھارتی ٹیم آفیشل نے ٹھنڈے کھانے کی شکایت آئی سی سی سے بھی کی ہے جس پر معلوم ہوا کہ تمام ممالک کے لیے قوانین یکساں ہیں،آئی سی سی ٹریننگ کے بعد لنچ میں گرم کھانے نہیں دیتی۔


ٹیم آفیشنل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باہمی سیریز میں میزبان ایسوسی ایشن گرم بھارتی کھانوں کا اہتمام کرتی ہے۔

پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

Shares: