بھارتی ٹریبونل نے کشمیری سیاسی تنظیم پر پابندی کی تصدیق کر دی

0
40

بھارت میں نام نہاد غیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ ٹریبونل نے مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کشمیری لیڈر محمد یٰسین ملک کی جماعت جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی تصدیق کر دی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج چندر شیکھر کی سربراہی میں کام کرنے والے ٹریبونل نے اس سلسلہ میں جاری کردہ نوٹفکیشن میں کہا ہے کہ جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کی سرگرمیاں بھارت مخالف ہیں اور یہ انڈیا کی خود مختاری اور سا لمیت کے لئے خطرہ ہے، بھارتی جسٹس نے کہاکہ جے کے ایل ایف جموں کشمیر میں مبینہ طور پر امن اور ہم آہنگی خراب کرنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ سرگرم ہوکر کام کررہی ہے،

بھارتی ٹریبونل نے کہاکہ انڈیا کی مرکزی حکومت کے پاس اس تنظیم کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کافی ثبوت ہیں، واضح رہے کہ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جے کے ایل ایف پر چند ماہ قبل پابندی لگا دی گئی تھی اور یسین ملک کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کر دیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں علاج کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں،

Leave a reply