دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان
دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سردار تنویر الیاس خان
باغی ٹی وی : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان میں انقلاب آفریں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا
پانچ دھایوں کے بعد پاکستان میں پانی و بجلی کا پہلا میگا پروجیکٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے .ماضی میں اگر آبی ذخائر تعمیر کرنے پر توجہ دی جاتی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا
دیا میر بھاشا ڈیم سے آ بی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی
آب پاشی کے لئے پانی اور سستی بجلی حاصل ہوگی .ڈیم کی تعمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قومی کمٹمنٹ کا عملی ثبوت ہے .پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اعجاز ہے کہ پچاس سال پہلے بنائے گئے منصوبے اب شروع ہو رہے ہیں