ننکانہ :بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈ پروگرام ڈسٹرکٹ بارمیں منعقد ہوا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈ پروگرام ڈسٹرکٹ بارمیں منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈپروگرام2023ءپاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے پروقار اور پر مسرت موقع پر چئیر مین بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت بھیل منزل ڈیرا بھیلاں ننکانہ صاحب کے زاہد اقبال بھیل کے زیر اہتمام ملک بھر اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی کل 400 ادبی، علمی، دینی، تحقیقی اور سوانحی کتابوں کے مصنفین و شعراء کو انعامی ایوارڈز، سرٹیفکیٹس اور گولڈ میڈل پہنائے جانے کی تقریب ڈسٹرکٹ بار ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی اس تقریب میں خواتین مصنفات و شاعرات کو خصوصی چادریں پیش کی گئی اورمردشعراء و ادباء کی دستار بندی کی گئی اور ان کو خصوصی تحائف سے بھی نوازا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ سپاس نامہ زاہد اقبال بھیل نے پڑھا اور مہمانوں کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 400مشہور و معروف مصنفین نے شرکت کی۔ساڑھے گیارہ بجے صبح شروع ہونے والی تقریب کے درمیان حاضرین کو پرتکلف کھانا کھلایا گیا۔ تقریب تقریباً 5 بجے شام کو اختتام کو پہنچی۔ تقریب میں آنے والا ہر فرد کتابوں کے انعامات کے ساتھ رخصت ہوا۔یہ تقریب پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے پُروقار موقع پر انعقاد پزیر ہوئی۔پاکستان میں اس سال کی سب سے بڑی ادبی تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب کو علمی و ابی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

Comments are closed.