آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو ہٹا دیا گیا

0
39
saeed

آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو ہٹا دیا گیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز کیے جانے والے پولیس آپریشن میں پنجاب اور گلگت بلتستان کی پولیس آمنے سامنے آگئی تھی۔ اور گزشتہ روز اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے آپریشن کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے بھی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائرکیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری آپریشن کرتے ہوئے زمان پارک کے گیٹ تک جا پہنچی تھی لیکن جیسے ہی پولیس اہلکار عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچے تو وہاں گلگت بلتستان پولیس کے گن مین اور اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے پنجاب پولیس پر گنیں تان لیں جس کے باعث پولیس کو زمان پارک سے باہر نکلنا پڑا، پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ نکلے۔ جبکہ دو صوبوں کی پولیس کے آمنے سامنے آنے پر رینجرز کر طلب کیا گیا۔

Leave a reply