بھینس چوری مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی، مریم اورنگزیب

0
66

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آمرحکومت نے عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے بھینس چوری مقدمے کی یاد تازہ کردی،

سابق مشیر وزیراعظم و صحافی عرفان صدیقی گرفتار، آج عدالت پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمرحکومت نے عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے بھینس چوری مقدمے کی یاد تازہ کردی،عرفان صدیقی کو نواز شریف کا دیرینہ ساتھی ہونے کی سزا دی جارہی ہے

نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دینی ہے تو پھر کروڑوں لوگوں کو بھی جیل میں ڈال دیں ،ایک صاحب علم،استاد،قلم سے جڑے شخص کی گرفتاری ثبوت ہے کہ عمران صاحب انتقام لے رہے ہیں ،عمران صاحب غیرقانونی بنی گالہ محل ریگولرائزکرالیتےہیں،دوسروں کوجیل میں ڈالتے ہیں.

مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کو پولیس نے گزشتہ رات حراست میں لیا ہے، ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے،

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

واضح رہے کہ عرفان‌صدیقی پاکستان کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں وزیراعظم کا مشیر بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے کالم لکھنا ترک کر دیا تھا، البتہ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے نواز شریف کی تقریر عرفان صدیقی لکھا کرتے تھے.

Leave a reply